حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولانا راحت عباس ابن اطہر عباس منگلوری کا آج صبح ٩بجے انتقال ہوگیا ہے۔
مولانا محمد منیر خان لکھیم پوری نے بتایا کہ یہ نھایت درد ناک خبر سن کر دل دھل گیا ھے ، وہ میرے بہت اچھے دوستوں میں سے تھے، سب لوگوں سے بہت ہی اچھے اخلاق سے پیش آتے تھے،ملنسار ،نیک مزاج ، نرم طبع ،اچھے ،خطیب ،شاعر اھل بیت ع خوش گلو مداح اتفاق سے امسال اربعین پر آئے تو ملاقات ھوئی بھت اچھا لگ رھا تھا، انھی ایرپورٹ لینے گیا تو بھت خوش ھوئے گلے سے لگا لیا،ایک زمانے کے بعد ملاقات ھوئی تھی، کیا معلوم تھا کہ یہ ان سے آخری ملاقات ھوگی۔
دل یقین ہی نہیں کر رہا ہے کہ وہ ہمارے درمیان نہیں رہے اللہ خیر کرے ان کے خانوادہ محترم اور طلاب جامعہ ناظمیہ اور اساتید کرام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔